کورونا میں مبتلا بورس جانسن کی صحت میں بہتری آنے لگی


لندن: کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت میں بہتری آنے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چانسلر رشی سنک کا کہنا ہے کہ بورسن جانسن انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہی زیرعلاج رہیں گے۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں

انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن بسترسےاٹھنےکےقابل ہوگئےہیں جبکہ انہیں اسپتال کی جانب سے بہترین طبی سہولیات میسرہیں۔

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کوورنا وائرس کوویڈ 19 کے مرض میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت اب بہتر ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔

معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی

جرمنی کی چانسلر انجلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں