خیبرپختونخوا، ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کو جزوی طور پر کھولنے کی اجازت

ایف بی آر

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) اور کسٹم دفاتر کو جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفاتر کھولنےکی اجازت صوبے میں کاروباری طبقے کے ٹیکس ادائیگیوں اور دیگر ضروری کام کیلئے دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر اور کسٹم دفاتر کے اہلکاروں کو خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔

اس کے علاوہ اعلامیے میں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ 50 سال زائد عمر کے اہلکاروں اور خواتین اسٹاف کو چھٹی دیں۔

اعلامیے کے مطابق  تمام اسٹاف کا کورنا وائرس سے بچاو کیلئے سینیٹائرزاور ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔


متعلقہ خبریں