بھارت کے زیر اہتمام تجارتی ویڈیو کانفرنس: پاکستان کی عدم شرکت پر بیان جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا وائرس پر بھارت کے زیر اہتمام تجارتی حکام کی ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت پرترجمان دفترخارجہ نے بیان جاری کردیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بحیثیت بانی رکن پاکستان کا خیال تھا کہ سارک علاقائی تعاون کااہم پلیٹ فارم ہے۔ ہنگامی حالات او وسیع سماجی ومعاشی ابتری میں سیکریٹریٹ کاکرداراہم ہے۔

ترجمان کے مطابق عالمی وعلاقائی تنظیموں کی طرح سارک سیکریٹریٹ ناگزیرمعاونت کیلئے اہم  پلیٹ فارم ہے۔ سارک سیکریٹریٹ ادارہ جاتی فریم ورک اورمعاون ڈھانچہ مہیا کرتاہے۔

دفترخارجہ کے مطابق سارک حکام ویڈیو کانفرنس جیسی سرگرمی صرف سارک سیکریٹریٹ کی سربراہی میں ہی موثرہوتی۔ پاکستان کی عدم شرکت،سارک سیکریٹریٹ کی عدم شمولیت کےباعث تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، چین میں کتے، بلیوں کے گوشت پر پابندی عائد

ترجمان کے مطابق سارک عمل کوآگے بڑھانے کیلئے سیکریٹریٹ کافعال ہونا ناگزیرہے۔ سارک سیکریٹریٹ، سارک کےزیراہتمام ہرپروگرام یاسرگرمی میں مناسب کردارکاحامل ہوناچاہیے۔

ترجمان کے مطابق خطےکودرپیش غیرمعمولی چیلنجز میں تمام دستیاب ادارہ جاتی فریم ورک کااستعمال ناگزیرہے۔


متعلقہ خبریں