کورونا: پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2166 ہے، وزیراعلیٰ

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2166 ہے۔

کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 87 ہزار سے زائد اموات

ہم نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین میں 1416 زائرین، تبلیغی جماعت کے اراکین اور جیل کے قیدی شامل ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرین میں 156 وہ افراد شامل ہیں جو مقامی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے اب تک 30412 کورونا ٹیسٹس کرائے ہیں۔

کورونا: امید ہے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی، چیف جسٹس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں قیام کریں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے چند گھنتے قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سبب 58 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ متاثرین کی کل تعداد 4187 ہو چکی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق 25 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

کورونا: ویکسین کس مرحلے میں ہے؟ آکسفرڈ نے بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں