دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کر گئی

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آٹھ ہزار پانچ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

یورپ میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں مجموعی طور پر 16,074 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سبب مزید نو سو اڑتیس افراد ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

اسپین میں ہلاکتیں سات سو سینتالیس کے اضافے سے 15,238 ہوگئی ہے اور اب تک 152,446 افراد متاثر ہیں۔جرمنی میں ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2,349 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے سبب مزید پانچ سو بیالیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد 10,869 ہوگئی ہے جب کہ 112,950 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے مزید پانچ سو اکتالیس افراد چل بسےاورمجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں