لندن :ڈسٹ بن شاپر پہن کر کام پر مجبور کی جانےوالی نرسیں کورونا سے متاثر

لندن :ڈسٹ بن شاپر پہن کر کام پر مجبور کی جانےوالی نرسیں کورونا سے متاثر

لندن: ڈسٹ بن کے شاپر پہن کر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور کی جانے والی نرسیں بھی اس وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔

چند روز قبل تین نرسوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ نہ ہونے کے باعث ڈسٹ بن کے شاپر پہنے ہوئے کام کرنے پر مجبور تھیں۔

کورونا کے خلاف پہلی صفوں میں محاذ آرا نارتھوک پاک اسپتال کی تینوں نرسوں میں گزشتہ رات کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، عالمی برادری یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے، اقوام متحدہ

خیال رہے کہ اسپتال کے قریباً نصف سے زیادہ اسٹاف کا کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رہا ہے اور اب اسپتال کے مالکان کو اسٹاف کی حفاظت کے لیے اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور88,495 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں اکتالیس سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور اٹھاون افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ ہزار تین سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران چھتیس  سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں مجموعی طور پر14,788 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےآئندہ ہفتے پاکستان کوفنڈز دے گا

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سبب مزید نو سو اڑتیس افراد ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

اسپین میں ہلاکتیں سات سو سینتالیس کے اضافے سے14,792 ہوگئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔جرمنی میں ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2,349 ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں