کورونا وائرس: نیویارک میں 9/11 سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا وائرس: نیویارک میں 9/11 سے زیادہ ہلاکتیں

فائل فوٹو


نیویارک: امریکہ کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں چار لاکھ 35 ہزار سے زائد امراد متاثر اور 14 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کئی ممالک سے زیادہ ہے۔ نیویارک میں چھ ہزار سے زائد افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

نیویارک میں9/11 سے 27 سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے اور کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں دو گنا سے بھی زیادہ ہیں۔

مذکورہ امریکی ریاست میں مرنے والوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم ایک دن کے لیے سرنگوں کر دیا گیا۔

کورنا وائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں ونٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نیویارک امریکہ میں کورونا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں مزید 1000 میڈیکل فوجی ورکرز تعینات کر دیئے ہیں۔ گورنر کوومو نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں مشینری کی کمی کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔

امریکی ریاست میں کم سے کم 37 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے اور اپریل کے آخر تک ریاست میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں