ن لیگ دور میں لیے گئے قرضوں کی رپورٹ جلد سامنے لائیں گے،فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقاتی رپورٹ جلد سامنے لائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے 2008 سے 2018 تک دور میں 30000 ارب کا قرضہ قوم پر مسلط کیا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ن لیگی رہنما منہ چھپاتے پھریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما بغلیں بجانے کے بجائےاحتساب کے لیے تیار ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی جماعت پاپولر لیڈر شپ کے بغیر تحریک نہیں چلا سکتی، رانا ثنا اللہ 

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک بار پھر موٹی عقل والے ثابت ہوئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومتیں پارٹی لیڈر کے وژن، سوچ اور جدوجہد سے بنتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہاز کی بنیاد پر حکومت بنتی تو شاہد خاقان عباسی کے پاس پوری ایئر لائن ہے، اس بنیاد پر ن لیگ کو دو کی بجائےتین تہائی اکثریت سے حکومت بنانی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی بحران پر مفصل فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو عوام کے سامنے لائی جائےگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف عثمان بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہےہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بروقت حکومتی اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا گیا، صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریلیف پیکج کورونا سے متاثرہ تمام شعبوں کے لیے ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چینل کا آغاز کیا گیا۔


متعلقہ خبریں