عدالت کا مقامی سیمنٹ فیکٹری کو 33 فیصد بل کی ادائیگی کا حکم


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقامی سیمنٹ فیکٹری کو 15 اپریل تک 33 فیصد بل کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو مقامی سیمنٹ فیکٹریوں سے باقی رقم وصول کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وزارت توانائی اور آئیسکو سے جواب بھی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ وہ حالات ہیں جن میں حکومت نے ہر کسی کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے ان حالات میں ملازمین کی نوکریاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس وقت ریاست کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، حکومت نے بھی بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں اضافہ کیا۔

آئیسکو کے وکیل نے عدالتی نوٹس کمرہ عدالت میں ہی وصول کر لیا جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےآئندہ ہفتے پاکستان کوفنڈز دے گا

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ صوبائی حکومتوں نے نجی اسکولوں کو بھی 20 فیصد فیس نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں