مستحقین میں راشن کی تقسیم سےمتعلق اصول وضوابط جاری

مستحقین میں راشن کی تقسیم سےمتعلق اصول وضوابط جاری

فائل فوٹو


کراچی: حکومت سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے متعلق اصول وضوابط جاری کیے ہیں۔

نئے اصول و ضوابط پرعمل درآمد کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو خط لکھ دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راشن تقسیم سے قبل سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن’سندھ ریلیف انیشیٹو‘ میں رجسٹرڈ کرانا ہوگا،

راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افراد کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا جائے۔ مستحقین کو کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 30 دن کا راشن دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق راشن میں آٹا، تیل، دالیں اور چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونی چاہئیں۔ مستحق افراد میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر پر جا کر تقسیم کیا جا سکے گا۔

راشن کی تقسیم کے دوران کہیں بھی ہجوم جمع نہ ہو اور امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر راشن کی تقیسم فوری طور پر روک دی جائے۔ مستحق افراد کی فہرست متعلقہ حکام اور پی ڈی ایم اے کو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے۔


متعلقہ خبریں