وزارت خارجہ کے عملے کا پمز اسپتال کے کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ

pims پمز

فوٹو: فائل


وزارت خارجہ کے عملے کی جانب سے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کا عطیہ دے دیا گیا۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اہلکاروں کا حفاظتی سامان عطیہ کرنا لائق تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے خلاف خدمات پرڈاکٹرز اور طبی عملے کے شکر گزار ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

 


متعلقہ خبریں