’چین اور پاکستان آئرن برادر، مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘


اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ ژنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادر ہیں اور مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیر خارجہ نے کورونا پر غلبہ حاصل کرنے پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند ہے کہ چین میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین میں ادارے اپنا کام کرتے نظر آ رہے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی حرکت میں آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا چین کے ماڈل کی پیروی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین سے فراہم کردہ آلات پاکستان کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، کورونا وائرس کے خلاف پاکستان چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر رہا ہے۔

چینی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں اور مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت بدستور جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں