اسلام آباد: لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانوں سے پابندی اٹھا دی گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر اقتدار میں بھی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تاہم اب شہریوں کی سہولت کے لیے ضلعی انتظامیہ نے لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانوں سے پابندی اٹھا دی ہے۔

اس ضمن میں لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانیں کھولنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دکانیں کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈرائی کلیننگ اور لانڈری کی دکانوں میں صرف ایک شخص کو اضافی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈرائی کلیننگ اور لانڈری میں ہیلپر کے علاوہ کسی شخص کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دکانداروں کو 24 مارچ کے نوٹی فکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رہیں گی

دکانوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے اور تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کی اسپتالوں کے او پی ڈیز بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق عوام الناس کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی انتظامیہ سوشل ڈسٹینسنگ اور سینیٹائزر سے شہریوں کے ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنانے کی پابند ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کو جاری نوٹیفیکیشن کے مندرجات کے مطابق حفاظتی انتظامات پر پابندی کے ساتھ او پی ڈیز بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں