سندھ میں کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے، وزیراعلیٰ کا انتباہ


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی خواہش ہے کہ لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

 وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑ دیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراعلی شاہ نے یہ بات سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی  فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔

سندھ: ایک ہی خاندان کے7 افرادکورونا سے متاثر، مجموعی تعداد1128ہوگئی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق کو صوبوں میں کورونا کے ٹیسٹ بڑھانے کا کہا ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہش مند ہیں کہ وفاق اور صوبوں کے مابین اتفاق رائے پیدا ہو۔ انہوں نے متنبیہ کیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال ہر روز بدل رہی ہے۔

لاک ڈاؤن بڑھانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان سندھ حکومت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صنعتوں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز بنا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں