سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 7 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

فائل فوٹو


گجرانوالہ: سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 7 قیدیوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر نصرت کے مطابق ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر نصرت کے مطابق گوجرانوالہ میں 647 مشتبہ افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 63 افراد ہلاک اور 4457 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2214 مریض ہیں۔ سندھ 1128 اور خیبرپختونخوا میں 560 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 212اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں102مریض موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں