اسلام آباد: کورونا کے 16 نئے کیسز سامنے آگئے، علاقہ سیل

شہریوں کیلیے خوشخبری: اسمارٹ ڈرائیونگ لائسنس متعارف

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، ڈی سی

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آبا د میں کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔


ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 16 کیسز سامنے آنے پر ترامڑی کے قریبی علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد، انتظامیہ نے پوسٹل اور کوریئر سروس پر پابندی ختم کر دی

ہم نیوز کےمطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ علاقے کو سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔

حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے علاقے میں دکانوں سمیت مختلف جگہوں پر لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔

اسلام آباد: لانڈری اور ڈرائی کلیننگ کی دکانوں سے پابندی اٹھا دی گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 23 مارچ سے سیل بہارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کا 99 فیصد علاقہ کلیئر قرار دیتے ہوئے کھول دیا گیا ہے لیکن متاثرہ مسجد اور ملحقہ گلیاں بند رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی ہونے کے بعد درج بالا علاقوں کو سیل کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں