پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 5 مریض صحت یاب

دنیامیں کورونامریضوں کی تعداد25لاکھ56ہزار سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 5 مریض صحت یاب ہوگئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اسلم کے مطابق پانچوں مریض میو اسپتال میں زیر اعلاج تھے۔ پانچوں افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچارج کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 63 افراد ہلاک اور 4457 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 7 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے 2214 مریض ہیں۔ سندھ 1128 اور خیبرپختونخوا میں 560 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں 212اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں102مریض موجود ہیں


متعلقہ خبریں