یقین اور قوت ارادی سے کورونا کو شکست ہو سکتی ہے،ثابت ہوگیا

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پنجاب، خیبرپختونخوا اور اٹلی میں ایسے افراد سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنی مضبوط قوت ارادی، غیر متزلزل یقین اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو شکست دے کر بنی نوع انسان کے حوصلوں کو بڑھایا ہے۔

پشاور: 16 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق میو اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے متاثرہ پانچ مریضوں نے مہلک وبا کو شکست دے دی ہے۔ متعلقہ حکام نے تمام ٹیسٹس رپورٹس دیکھنے کے بعد انہیں صحتیابی کے سرٹیفکٹس دے کر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

میو اسپتال کے سی ای او اسد اسلم نے بتایا ہے کہ پانچوں مریض زیرعلاج تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جب ان کے ٹیسٹس کیے گئے تو رپورٹس منفی آئیں لہذا انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے اور اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 7 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

صوبہ خیبر پختونخوا میں تین دن قبل 16 افراد نے اپنے یقین اور مضبوط قوت ارادی بدولت مہلک وبا کو شکست دی تھی۔

16 متاثرین نے قرنطینہ میں 14 ن گزارے تھے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس  کو شکست دینے والوں میں آٹھ ڈرائیورز، چھ پولیس اہلکار اورخواتین شامل تھیں۔

کورونا: اسپتالوں میں حفاظتی سامان کا صحیح استعمال نہیں ہورہا، ظفرمرزا

ایک ایسے وقت میں جب کہ تقریباً پوری دنیا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا نشانہ بن رہی ہے اور ہر گزرتے لمحے میں انسانوں کو دار فانی سے کوچ کرنا پڑ رہا ہے تو ایسے میں اٹلی سے یہ خبر عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ حاصل کررہی ہے کہ وہاں دو ماہ کی ایک نہایت معصوم و شیر خوار بچی نے اس مہلک وبا کو شکست دے دی ہے جب کہ 104 سالہ ایک انتہائی بزرگ خاتون نے بھی کورونا وائرس سے جنگ جیت لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا جینسؤ نامی ضعیف خاتون کا کہنا ہے کہ وہ بیماری کے خلاف جنگ صرف اس لیے جیتی ہیں کہ انہیں یقین تھا کہ وہ صحتیاب ہو جائیں گی۔ وہ اپنی کامیابی کو مضبوط قوت ارادی اور ہمت کا نتیجہ قرار دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں