کراچی: شرقی و وسطی میں زیادہ کورونا متاثرین ہیں،ڈی جی ہیلتھ

کراچی: بیوپاریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے شہر قائد کے دو اضلاع دیگر کی نسبت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان اضلاع میں وسطی اور شرقی شامل ہیں۔

سندھ میں کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے، وزیراعلیٰ کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ نے کورونا متاثرین کی تعداد اضلاع کے حوالے سے بتائی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ضلع شرقی کے ہیں جن کی تعداد 178 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ دوسرے نمبر پہ ضلع وسطی کے متاثرین ہیں جو 141 ہیں۔

یقین اور قوت ارادی سے کورونا کو شکست ہو سکتی ہے،ثابت ہوگیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے کم کیسز ضلع کورنگی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورنگی کے متاثرین کی تعداد 38 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت کراچی میں سب سے زیادہ متاثرین گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔ گلشن اقبال میں متاثرین کی تعداد 127 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کی دوا کا تجربہ کرنے کیلئے اہل قرار

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں صدر سے 109، نارتھ ناظم آباد سے 64، جمشید ٹاؤن سے 42، ملیر سے 41، نارتھ کراچی سے 30 اور اورنگی ٹاؤن سے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد سے 147 کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں