اندرون وبیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 21 اپریل تک توسیع


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون وبیرون ملک پروازوں پر پابندی میں 21 اپریل تک توسیع کردی  ہے۔

ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ترجمان سی اے اے کے مطابق دنیا بھر کی خصوصی پروازوں کو پاکستانی ایئرپورٹس پراترنے اور اڑان بھرنے کی  اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان نے تمام ایئر پورٹس پر پروازیں بند کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں