حکومت سندھ غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے، وزارت توانائی

حکومت سندھ غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے، وزارت توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی نے حکومت سندھ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے۔

سندھ:کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنےکافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت توانائی نے حکومت سندھ کے ڈرافٹ آرڈی ننس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلز وفاق کے زیر انتظام اداروں کا معاملہ ہیں۔

وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے اس ضمن میں حکومت سندھ پرواضح کیا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں قانون سازی نہیں کرسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاق کورونا وائرس کے باعث صارفین کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے۔

بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاق نے 300 یونٹ کے بجلی اور دو ہزار تک کے گیس بلوں کی تین ماہ میں اقساط کے ذریعے ادا کرنے کے اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 12 ملین مستحق خاندانوں میں 12 ہزار امداد دی ہے۔

وزارت توانائی کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب مستحق افراد میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سندھ کوئی ریلیف دینا چاہتی ہے تو وہ اپنے وسائل سے دے سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں