کورونا: پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2279 ہوگئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 5 مریض صحت یاب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں سے 701 زائرین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا متاثرین میں سے 696 تبلیغی جماعت کے اراکین ہیں جب کہ جیل میں قید افراد میں سے 70 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا: وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کا انتقال ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے کے 803 عام شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ 18 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 39 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

یقین اور قوت ارادی سے کورونا کو شکست ہو سکتی ہے،ثابت ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک 31535 لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں