امریکی اور روسی خلاباز ایک راکٹ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

امریکی اور روسی خلاباز ایک راکٹ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

فائل فوٹو


روس کے خلائی مرکز سے ایک راکٹ امریکی اور روسی خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

خلائی اسٹیشن زمین سے تقربیاً400 کلومیٹر کے فاصلے پر کرہ ارض کے گرد گردش کر رہا ہے۔ خلائی شٹل میں ایک امریکی اور دو روسی خلا باز سوار ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر روس کے خلائی ادارے نے خلابازوں کی تربیت اور پرواز سے قبل کافی سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ خلا باز گزشتہ ایک ماہ سے قرنطینہ میں تھے۔

سویوز راکٹ قزاقستان کے بائیکونور کوسموڈروم سے روانہ ہوا جس میں 2 روسی اور ایک امریکی خلاباز سوار ہیں۔ امریکی خلاباز کرس کیسڈی تیسری بار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گئے ہیں۔

کیسیڈی شٹل پروگرام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ 2013ء میں سوئیز راکٹ کے ذریعے وہاں گئے تھے۔

ان کے روسی ساتھی ایوان وگنر اور اناطولی ایوانیشن اپنے ملک کی قومی خلائی ایجنسی روسکوسموس سے وابستہ ہیں۔ یہ مشن روسی راکٹوں پر ناسا کے انحصار اور خلائی آمدورفت سے متعلق امریکی مشن کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے


متعلقہ خبریں