لاک ڈاؤن میں کرکٹ کھیلنے پر بھاری جرمانہ


آسٹریلیا میں کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے اور پولیس سماجی فاصلہ نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے۔

پولیس نے پانچ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کے دوران سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانہ کیا ہے۔ میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ سماجی فاصلے رکھنے کیلئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر1652 ڈالر جرمانہ کیا ہے۔ وکٹوریہ پولیس احتیاطی تدابیر پر عمل دارآمد کروانے کیلئے گھروں، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر عام حالات کی نسبت تین گنا زیادہ جرمانہ کیا جاتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف انتہائی مجبوری یا خوراک لینے کی غرض سے باہر نکلنے کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں