کراچی لاک ڈاوُن: مشتعل ہجوم کا پولیس پر حملہ، خاتون ایس ایچ زخمی

کراچی: خاتون ایس ایچ او شرافت خان پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی: کورونا لاک ڈاون کے باعث جمعہ کے اجتماع کرنے سے روکنے پر کراچی کے علاقے پیرآباد میں مشتعل عوام نے پولیس پر حملہ کر کے خاتون ایس ایچ او کو زخمی کردیا۔

حکام کے مطابق پولیس اور نمازیوں کے درمیان تصادم جامع مسجد اورنگی ٹاون فرنٹیئر کالونی میں ہوا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی پر تشدد کیا جس میں خاتون ایس ایچ او شرافت خان زخمی ہوگیئں۔ خاتون ایس ایچ او سندھ حکومت کی پابندی پر عملدرآمد کروا رہی تھی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت سندھ  نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگادی ہے۔

دریں اثناء سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی عباسی نے ایس ایچ او پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سول اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

واقع کے بعد ایس پی اورنگی ٹاون ودیگر افسران تھانہ پیر آباد پہنچ گئے اور وہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کی گلیوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ خاتون پولیس افسر پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


معاونت
متعلقہ خبریں