اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچنج

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔

جمعے کے روز کاروبار کا آغاز 31 ہزار 837 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 196 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 32 ہزار 33 کی سطح پر ہوا۔

آج مارکیٹ میں 103,093,737 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 4,564,133,455 بنتی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آٓغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس اے 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مثبت کاروبار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 866 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31837 کی سطح پر بند ہوا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44,457,975 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,975,595,308 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی پر سندھ حکومت برہم


متعلقہ خبریں