بلوچستان: ایک اورشخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 220 ہو گئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ آج 188 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں سے 187 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں 89 مریض صحتیاب اور 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا: پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2279 ہوگئی، وزیراعلیٰ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 افراد ہلاک اور 4601 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2279 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1128، بلوچستان219، خیبرپختونخوا620، اسلام آباد107، گلگت بلتستان215 اور آزاد کشمیرمیں33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 727 مریض صحتیاب اور 66 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سےسندھ21، پنجاب18، کے پی22، گلگت بلتستان3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 54 ہزار 706 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں