’بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا‘


لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے نے کہا ہے کہ بورس کو ہر حال میں آرام کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بورس جانسن کی بیماری نےاحساس دلا دیا کہ یہ ایک سنجیدہ بیماری ہے،مجھے نہیں لگتا کہ بورس ابھی خطرے سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال منتقل

انہوں نے بتایا کہ بورس جانسن کو ٹھیک ہونے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دن کورونا وائرس کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت (آئی سی یو)  سے وارڈ منتقل کر دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق سینٹ تھامس اسپتال کے وارڈ میں صحت یابی کے ابتدائی مرحلے میں برطانوی وزیراعظم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔

معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی

جرمنی کی چانسلر انجلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں