برطانیہ، کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیامیں کورونامریضوں کی تعداد25لاکھ56ہزار سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


لند: چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی وبا کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں95,722 افراد ہلاک اور16 لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مسلسل ساتویں روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد ساڑھےسولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے150افرادکورونا سے متاثر

نیویارک میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور سات ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے  جبکہ  ایک  لاکھ سترہ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک وائرس فرانس میں پندرہ ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں  جبکہ چھبیس  سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں ڈھائی ہزار اور  نیڈر لینڈز میں تئیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود  ہیں۔

دنیا بھر تین لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں ستتر ہزار، اسپین  اور جرمنی میں باون  ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں اٹھائیس ہزار، ایران میں بتیس ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں