اسلام آباد میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سروس کا افتتاح

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نےاسلام آباد میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سروس کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں اشیائےخورونوش فراہم کی جائیں گی جس کیلئے 8 موبائل اسٹورز مختص کیے گئے ہیں۔

کوروناوائرس کے سبب عالمی نمو میں تیزی سے تنزلی کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےخصوصی ریلیف پیکج کےتحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے، 2 ہفتوں تک موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اشیائےضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی، آٹا، چینی، دالیں اور گھی بھی سستے نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اشیائےضروریہ کی فراہمی متاثر ہونے نہیں دے گی، عوام کی سہولت کیلئے 50 ارب کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں