گوگل اور ایپل کا کورونا الرٹ کیلئے ایپ کی تیاری کا فیصلہ


لندن: معروف سرچ انجن گوگل اور اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی ایپل نے مشترکہ طور پر ایک ایسی ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو صارف کو کورونا وائرس میں مبتلا شخص کے ساتھ رابطہ کرنے پر الرٹ جاری کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کمپنیاں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کی شناخت کی صورت میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایسی ایپ تشکیل دے رہی ہیں جو صارف کو ان کے اسمارٹ فون پر  پیغام پنچا دے گی۔

صحت عامہ کے حکام اس ایپ کے ذریعے اپنی آئی او ایس اور اینڈروائڈ اسمارٹ فونز ڈیوائسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

اس ضمن میں دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی کے مہینے تک ایپلیکشن پروگرامنگ کا سیٹ، انٹرفیس اور اے پی آئیز کو ریلیز کر دیا جائے گا جو اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے مابین انٹرآپریبلٹی کو فعال بنائے گی۔

ایپل کی سی ای او ٹیم کک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اس عمل کے دوران صارفین کی رضامندی اور شفافیت کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ایپل کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے کام کرنے کے لیے صارف کے مقام کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں