کراچی: چار پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد کی پولیس کے چار اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سندھ پولیس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطح پرفیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ 12 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ ضلع جنوبی یا ضلع شرقی سے کورونا ٹیسٹ کرنے کا آغاز کیا جائے۔

کورونا وائرس: پولیس والے پر کھانسنے کے جرم میں 6 ماہ قید

ہم نیوز کے مطابق دو ہفتے قبل بھی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے ایک انسپکٹر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سندھ پولیس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا۔ اس کی تصدیق سندھ پولیس کے ترجمان نے بھی کی تھی۔

سندھ پولیس کی جانب سے اس وقت بتایا گیا تھا کہ پولیس انسپکٹر کو بخار اور نزلہ زکام کی شکایت ہوتئی تھی جس پر اسے انڈس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کورونا: پشاور پولیس نے چینی طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کر لئے

ترجمان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر کے اہل خانہ سمیت ساتھ کام کرنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں