کراچی: ملیر، ایک ہفتے میں کورونا کے 24 متاثرین

کراچی: چار منزلہ مخدوش عمارت گر گئی

کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے سے صرف ایک ہفتے کے اندر 24 کورونا متاثرین کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کراچی: شرقی و وسطی میں زیادہ کورونا متاثرین ہیں،ڈی جی ہیلتھ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گلستان سوسائٹی ملیر کے دس اور چراغ کالونی کے پانچ رہائشی افراد کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل بھی گلستان سوسائٹی ملیرکے رہائشی ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

سندھ میں کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے، وزیراعلیٰ کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق ایک ہی علاقے سے اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس متاثرین کے سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر ملیر نے احکامات جاری کیے ہیں کہ علاقے میں فوری طور پہ جراثیم کش اسپرے کیا جائے۔

ڈی جی ہیلتھ سندھ نے گزشتہ دنوں اضلاع کے حوالے سے جو فہرست جاری کی تھی اس میں بتایا تھا کہ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں۔

کراچی: چار پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد کے اعتبار سے  ضلع وسطی کے متاثرین کا دوسرا نمبر ہے۔ علاقے کے حوالے سے شہر قائد میں سب سے زیادہ کورونا متاثرین گلشن اقبال کے رہائشی ہیں۔


متعلقہ خبریں