لاہور: پولیس نے بلاضرورت گھومتے سوا لاکھ شہریوں کو گھر بھیجا


لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سبب نافذ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے والوں کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقداامات اٹھانے شروع کردیے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کوروناریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے چیکنگ کے دوران غیر ضروری طور پر گھومنے والے ایک لاکھ 26 ہزار 969 شہریوں کو واپس ان کے گھروں میں بھیجا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق شہر میں نافذ دفعہ 144 پہ عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس نے ایک لاکھ 36 ہزار276 شہریوں کی چیکنگ کی۔

رائے بابر سعید نے دستیاب اعداد و شمار کی روشنی میں بتایا کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1705 ایف آئی آرز بھی درج کی ہیں۔

لاہور پولیس نے ’ٹریول آئی‘ کے نام سے نیا سافٹ ویئر متعارف کرادیا

ہم نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ اسی دوران ایک لاکھ 16 ہزار 685 گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں