بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری، 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر فائرنگ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری گولہ باری کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار شہری شدید زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران کئی مقامات پر بھاری توپ خانہ اور مارٹر گولے کا استعمال کیا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے شاردا، ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے بسان والی اور چہاری گاؤں کے 4 شہری شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان کی توپوں کو خاموش کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی 708 بار خلاف ورزی کر چکا ہے۔ رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 42 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں