چین میں مقیم پاکستانی طلبا کی ہم وطنوں سے درخواست


اسلام آباد:چین میں مقیم پاکستانی طلبا نے اپنے ہم وطنوں سے استدعا کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ ووہان میں لاک ڈاؤن سےکورونا وائرس پر قابو پایا گیا ہے، پاکستان کے لوگ بھی ووہان کے لاک ڈاؤن سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

چین کے صوبے ہوبے میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد  بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق

ووہان میں موجود ہزاروں پاکستانی واپس اپنے ملک آنے کے منتظر ہیں۔

پاکستانی طلبا کا اس بابت کہنا ہے کہ اگر ہمیں کمرشل فلائٹ مل جاتی ہے تو پاکستان جانا پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا آغاز چین کے صنعتی شہر ووہان سے ہی ہوا تھا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں 102,734 افراد ہلاک اور 16 لاکھ  99 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مسلسل ساتویں روز بھی ایک ہزار دو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 18 ہزار 7 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔

جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 27 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار اور  نیڈر لینڈز میں 25 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھارہ ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو اکیاسی زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد 9 ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں