چوہدری پرویز الٰہی سے خواجہ برادران کی ملاقات 

چوہدری پرویز الٰہی سے خواجہ برادران کی ملاقات 

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونے  پر مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران خواجہ برادران نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے  چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قیادت، نیت اور کوشش پر کوئی شک نہیں، پرویز الٰہی

خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کے دوران کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور چودھری صاحبان کے بزرگوں کا آپس میں گہرا تعلق تھا۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں