وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت روزگار کے دروازے کھول دیے

وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت روزگار کے دروازے کھول دیے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں میں بےروزگار مزدوروں کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہزاروں افراد کو فوری روزگار فراہم کر دیا ہے۔

گرین جاب فائٹنگ کورونا منصوبے کے تحت درخت لگانے پر روزانہ معاوضہ ملنے لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپارکو نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیاب قرار دے دیا

وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے 65 ہزار افراد کو فوری روزگار فراہم کر دیا ہے۔

چاروں صوبوں میں مزدورں کی درخت لگا کر روزانہ 800 روپے تک آمدن شروع ہوگئی ہے۔

منصوبے کے تحت خواتین کو بھی گھروں کے قریب ترین روزگار فراہم کردیا گیا۔

پنجاب میں اس منصوبے کے تحت 18 ہزار، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلین ٹری منصوبہ: رحمت یا زحمت؟

سندھ میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت 12 ہزار اور بلوچستان میں 4 ہزار افراد کو ڈیلی ویجز نوکریاں مل گئیں۔

آزاد کشمیر میں بھی اس منصوبے کے تحت ساڑھے 8 ہزار اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار افراد کو روزگار دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قومی معیشت کا پہیہ جام ہے اور دیۃاڑی دار مزدوروں کو اس صورت حال میں روزی روٹی کمانے کے لیے بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں