آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز روانہ


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ آذربائیجان میں پھنسے مسافروں کو لینے روانہ ہو گیا ہے۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9815  آذر بائیجان کے شہر باکو میں پھنسے  پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئے گی۔

خصوصی پرواز سے 12 رکنی سفارتی عملہ بھی آذر بائیجان روانہ ہوا ہے۔

دوسری جانب آج بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے قومی ایئر لائن (پی آئی اے)  کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے نے سنگاپور اور جکارتہ سے پاکستانیوں کو واپس لانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے 150 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سنگاپوراورجکارتہ میں پاکستانی عالمی پروازوں کی بندش کے باعث محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے سنگاپوراور جکارتہ سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بوئنگ 777 طیارہ چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز مسافروں کو لے کر برطانیہ روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ 319  مسافر پرواز پی کے 9785  کے ذریعے لندن روانہ ہوئے۔

ترجمان  پی آئی اے نے کہا کہ ہیلتھ ڈیسک پر مسافروں کا طبی معائنہ اور اسکریننگ کی گئی.

انہوں نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ سے پہلے اور مسافروں کے سامان پر بھی  اسپرے کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کو خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت پی آئی آے کو دی تھی۔


متعلقہ خبریں