وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی حیثیت سے ہٹائے جانے کے بعد شہزاد ارباب کو وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن  کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

خیال رہے کہ ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات کے اینکر عادل شاہ زیب اس حوالے سے چار دن پہلے ہی یہ خبر بریک کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ شہزاد ارباب کو اسلئے ہٹایا گیا تھا کہ بابر اعوان کو وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ دیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں