بلوچستان میں کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آ گئے


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 95 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 77 افراد ہلاک اور 4892 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا ، کراچی کی 11 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2336 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1318، بلوچستان220، خیبرپختونخوا 656، اسلام آباد 113، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 762 مریض صحتیاب اور 77 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سندھ میں 28، پنجاب 19، کے پی 25، گلگت بلتستان 3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں