خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 45 کیسز سامنے آ گئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کےمزید 45 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کیسز کی تعداد 697 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے کےدوران مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے۔

کورونا کا خدشہ: لاہور شہر کے 7 علاقے سیل

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 77 افراد ہلاک اور 5 ہزار گیارہ متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 250 سے زائد  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2414 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1318، بلوچستان220، خیبرپختونخوا 697، اسلام آباد 113، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 762مریض صحتیاب اور 77 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سندھ میں 28، پنجاب 19، کے پی 25، گلگت بلتستان 3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


متعلقہ خبریں