’پنجاب میں اب تک کورونا  کے 2 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ‘

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے36،199 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 425 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اب تک 21 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے جن میں سے 9 مریض نازک حالت میں ہیں۔

نئے کورونا کیسز سے سخت پریشان ہوں، مراد علی شاہ

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 402، ننکانہ صاحب 16، قصور 9، شیخوپورہ میں 10، راولپنڈی 69 اور جہلم میں کورونا کے27 کنفرم مریض ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اٹک میں 1 چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات 129، حافظ آباد 12 اور منڈی بہاوَالدین میں کورونا کے 8 مریض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان 4 ،وہاڑی 13، فیصل آباد 28، چنیوٹ 8 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، رحیم یار خان 22،سرگودھا 8،  میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3 اورڈی جی خان میں 18 کورونا کے مریض ہیں۔


متعلقہ خبریں