امریکی بحری بیڑے کے مزید 103 افراد کورونا کا شکار


واشنگٹن: امریکی بحری بیڑے کے عملے کے مزید 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیوڈور روزویلٹ نامی نیو کلیئر ہتھیار سے لیس بیڑے پر 5 ہزار افراد سوار ہیں۔ بیڑے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 550 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 20 ہزار 500 سے زائد ہو گئی۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر 30 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 108,827 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 13 ہزار 8 سے سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہو چکے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید 525 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی  پڑھیں امریکہ میں کورونا سے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد غیر مصدقہ ہے، سفارتخانہ

جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 28 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار 346 اور  نیڈر لینڈز میں 26 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں