برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا


لندن: کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز نے بورس جانسن کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے لہذا وہ اپنے دفتری امور سر انجام نہیں دے سکتے۔

بورس جانسن میں دس دن قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے  گئے۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔

معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی

جرمنی کی چانسلر انجلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں