راشن دینے و لینے والے دکھائی نہ دیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ راشن دینے اور لینے والے کسی صورت دکھائی نہیں دینے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے۔

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئیں

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جس میں صوبائی وزرا سعیدغنی، مکیش چاولہ، امتیازشیخ، ناصرشاہ اورمشیر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو سندھ میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں راشن کے دو لاکھ بیگوں کو تقسیم کیا جا چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں صرف 55 وینٹی لیٹرز کی سہولت کا انکشاف

اجلاس میں حکام نے آگاہ کیا کہ راشن کی تقسیم کا عمل صبح سوریرے کیا جاتا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راشنوں کی تقسیم  ڈپٹی کمشنرز اپنے نظام کے تحت کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پرکہا کہ کچھ وزرا اور اراکین اسمبلی نے اپنی طرف سے بھی حلقوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دوران بریفنگ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کی گنجائش 3520 ہو گئی  ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ اب گیارہ اداروں میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ جن اداروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے ان میں  اے کے یو، انڈس اسپتال، سول اسپتال، اوجھا، پی این ایس شفا، ضیاءالدین اسپتال،،چغتائی لیب، ایس آئی یوٹی، ایل یوایم ایچ ایس حیدرآباد، جی آئی ایم ایس گمبٹ اورجے پی ایم  سی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ 90 ہزارکٹس کےمزید آرڈرز دیے جا چکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بریفنگ کے دوران ہدایات دیں کہ مختلف اداروں میں ٹیسٹنگ کٹس کی تقسیم یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیسٹنگ کٹس لیبارٹریز کے پاس ہوں گی تو زیادہ ٹیسٹس کیے جا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت روزآنہ کی بنیاد پر 760 ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس، سندھ حکومت نے پلازمہ لگانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

سید مرادعلی شاہ نے حکام سے کہا کہ وہ موبائل ٹیموں کے ذریعے ان مخصوص علاقوں میں ٹیسٹ کو یقینی بنائیں اور بطور خاص ان علاقوں میں موبائل ٹیمیں بھیجیں جہاں سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹس مثبت آرہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سسٹم کو زیادہ وسیع کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں