کورونا، وزیراعظم کی عالمی اداروں سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی اپیل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے اور رہنما کورونا سے پیدا ہونی والی صورتحال سےنکلنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں اور اس حوالے سے لائحہ عمل اور پروگرام  تشکیل دیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کےحوالےسےترقی یافتہ ملکوں کا ایک ردعمل ہے یہاں کورونا وائرس کےعلاوہ معاشی مسائل اور بھوک بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں کے پاس پہلے سے وسائل کی کمی ہے جبکہ ترقی یافتہ دنیا کورونا کی روک تھام کیلئےلاک ڈاوَن کیساتھ معاشی اثرات سےنمٹ رہی ہے۔

پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، ورلڈ بینک

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک اپنے لوگوں کو وبا کیساتھ ساتھ بھوک سے بھی بچا رہے ہیں۔ ہمارے پاس لوگوں کو بھوک سے موثر طور پر بچانے کے لیے وسائل کم ہیں۔ عالمی ادارے اور رہنما صورتحال سے نکلنے کے لیے پروگرام تشکیل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ترقی یافتہ ملکوں کا مختلف ردعمل ہے۔ امریکا نے اپنےعوام کے لیے 2.2 ٹریلین ڈالر کا پیکج دیا جبکہ ترقی پذیر ملکوں کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ صحت پر زیادہ خرچ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اپنے عوام کے لیے ایک ٹریلین ڈالر اور جرمنی یک ٹریلین یورو کا پیکج خرچ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے لیکن ہم صرف 8 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔ جو مسئلہ پاکستان کے ساتھ ہے، دنیا کے اکثر ترقی پذیر ملکوں کو درپیش ہے۔


متعلقہ خبریں