پی ٹی آئی رہنماؤں کو رونا وائرس لگ گیا ہے، سندھ وزرا

پی ٹی آئی رہنماؤں کو رونا وائرس لگ گیا ہے، صوبائی وزرا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزرا نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے حکومت سندھ پر تنقید کررہی ہے۔

 ہم کورونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے، فیصل واوڈا

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کورونا نہیں ’رونا وائرس‘ لگ گیا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے ہی دن سے کام شروع کردیا تھا۔

کورونا کٹس کی درآمد میں وفاق رکاوٹ ہے، شیری رحمان

انہوں نے یاد دلایا کہ سندھ میں کورونا کیس رپورٹ ہوتے ہی صوبائی حکومت نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی تھی جب کہ وفاقی حکومت تاحال کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکی یوسیزکوسیل کیا جائےتواس کی تعریفیں کی جاتی ہیں لیکن اگر ہم کچھ علاقوں کو سیل کریں تو اس پر تنقید ہوتی ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مدد کرنے کے بجائے کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت سندھ ایک نظام کے تحت کام کررہی ہے۔

شہباز گل: پی پی کو کورونا پر سیاست سے گریز کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مستحقین کورقم دینےکے لیے مجمع لگایا جاتا ہے جس سے وائرس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اپنے حلقوں میں کام کررہے ہیں۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ صوبے میں تقسیم ہونے والے راشن کا ڈیٹا یومیہ بنیادوں پر جمع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک سندھ کے سات سے آٹھ لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کرچکے ہیں۔

راشن دینے و لینے والے دکھائی نہ دیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سندھ کورونا وائرس کو بڑھا رہی ہے جب کہ ہم ختم کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں