مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے، برطانوی وزیراعظم

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہم سب مل کر کورونا وائرس کا شکست دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسپتال سے گھر منتقلی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ سماجی فاصلے کرنا کتنا مشکل ہے لیکن عوام کا شکریہ کہ وہ کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے گھروں پہ رہ کر ساتھ دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ایک ہفتے تک اسپتال میں قیام کے بعد ڈسچارج ہوگیا ہوں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم لندن سے باہر موجود اپنی رہائش گاہ پہ گزاریں گے اور ’چیکرز‘ میں قیام کریں گے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق فوری طور پر دفتری اموربھی  سر انجام نہیں دیں گے۔

کورونا کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ملکہ برطانیہ

وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خود کو سماجی طور پر تنہا کرلیا تھا لیکن تمام دفتری امور وہ قرنطینہ سے انجام دے رہے تھے۔

ایک ہفتے قبل جب ان کی طیبعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں لندن کے سینٹ تھامس اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ وغیرہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اسپتال میں علاج کے دوران وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے تھے اور چند مرتبہ انہیں سانس لینے میں آسانی کے لیے آکسیجن کی بھی ضرورت پیش آئی تھی۔

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

کورونا، وزیراعظم کی عالمی اداروں سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کی اپیل

ملکہ برطانیہ نے انتہائی پرعزم انداز میں کہا تھا کہ ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔


متعلقہ خبریں