عوام کیلیے جان مارنے والے شخص کے حوالے سندھ حکومت کیجائے، مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سندھ کے صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے وزیراعلیٰ سندھ خود خبربانہ پڑھنے ٹی وی پر آتے تھے لیکن آج وزیروں کو بھیج دیا۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ خیال تھا کہ وزرا ٹی وی پر عوام کو کورونا اور غریبوں کو فاقوں سے بچانے کی حکمت عملی بتائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ اگرسندھ حکومت وفاقی حکومت کےنقش قدم پرچلتی توکورونا کی پیش قدمی موجودہ اندازمیں جاری نہ رہتی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا مسلسل سندھ کےعوام کی حالت زار سے پردہ اٹھا رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کسی ایسے شخص کے سپرد کی جائے جوعوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے جان مارے۔

کورونا: حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرتا ہوں،شاہ محمود

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آٹے چینی بحران کی رپورٹ کے بعد سے وزیراعلیٰ سندھ شدید ذہنی دباؤ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ مرادعلی شاہ کو ناجائز سبسڈیز دینے کی واردات کے بے نقاب ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ سید مراد علی شاہ نے زرداری اور اومنی گروپ کو جو سبسڈی دی وہ جعلی اکاؤنٹس سے برآمد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بطوروزیرخزانہ مرادعلی شاہ نے سات ارب روپے کی جو سبسڈی دی اس کا جے آئی ٹی نے سراغ لگا لیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق جےآئی ٹی نے بتایا ہے کہ سندھ  کے عوام کا پیسہ جعلی اکاوؤنٹس میں بھیج کرمرادعلی شاہ آصف زرداری کا نمک حلال کرتے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو رونا وائرس لگ گیا ہے، سندھ وزرا

مرادسعید کے مطابق آٹے چینی کی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو اپنا انجام نظر آرہا ہے اور زرداری کی کرپشن میں سہولت کاری کے سبب انہیں باقی کے دن بھاری دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اگر انہیں زرداری کی کرپشن بچانی ہے تو وزارت اعلیٰ کا منصب خالی کردیں۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور انہیں منصب تک سے علیحدہ ہونے کی تجویز بھی دی ہے لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھ اپریل کو ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے۔

صدر مملکت نے بتایا تھا کہ انہوں نے باقاعدہ وزیراعلیٰ سندھ کو فون کرکے اس پر مبارکباد بھی دی ہے۔

 ہم کورونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے، فیصل واوڈا

کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلائی اے پی سی میں کی تھی۔


متعلقہ خبریں